فاطمہ جناح وویمن یونیورسٹی میں دو روزہ لینگوسٹک اینڈ لٹریچرکانفرنس کا انعقاد

0
30

راولپنڈی۔ (اے پی پی)انگلش ڈیپارٹمنٹ فاطمہ جناح وویمن یونیورسٹی کے زیراہتمام لینگوسٹک اینڈ لٹریچر کے موضوع پر سالانہ دو روزہ کانفرنس کی افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔تقریب کی مہمانے خصوصی محترمہ نور آمنہ ملک مشیر مانیٹرنگ اینڈ ایویلیٹنگ ہائیر ایجوکیشن کمیشن آف پاکستان نے کہا کہ اس طرح کی کانفررنسس کا انعقاد ایک بہترین کاوش ہے جس کیلئے میں وائس چانسلر کو مبارک باد پیش کرتی ہوں۔ جنہوں نے بہت سے سکالزر کو ایک پلیٹ فارم مہیا کیا جہاں وہ اپنے تجربات کو دوسروں تک پہنچا سکیں۔افتتاحی تقریب کی سپیکر پروفیسر ڈاکٹر عالیہ سہیل خان نے ”زبان کے ذریعے اندھیرے سے روشنی تک کا سفر“ سے متعلق موضوع پر بات کی۔اور انہوں نے پروفیسرڈاکٹر ثمینہ امین قادر اور ڈیپارٹمنٹ کی کاوشوں کو سراہتے ہو ئے کہا کہ یہ ایک بہترین پلیٹ فارم ہے جس سے طلباء سکالزر کے تجربات سے بہت کچھ سیکھ سکیں گے۔وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ثمینہ امین قادر نے کہا کہ کانفرنس کا بنیادی مقصد تعلیمی اور سماجی سائنسدانوں محققین کو ایک پلیٹ فارم پر اکھٹا کر کے لینگوسٹک اور لٹریچر کے تمام پہلوؤں پر اپنے تجربات کی روشنی میں نظرثانی کریں۔ اپنی ریسرچ اور تحقیقی نتائج کا تبادلہ خیال کریں۔جس سے دو روزہ کانفرنس میں موجود ہ ریسرچ سکالزر نے 60 ریسرچ پیپرز پیش کیئے۔اس کانفرنس میں یونیورسٹی طلباء اور مختلف ڈیپارٹمنٹ سے فیکلٹی ممبران اور سکالزرنے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔

Leave a reply