چنیوٹ موجودہ مہنگائی اور فرنیچر سازی میں استعمال ہونے والے فوم اور دیگر میٹریل کی قیمتوں میں 40 فیصد اضافے کے خلاف فرنیچر ایسوسی ایشن اور مزدوروں کا احتجاجی مظاہرہ نعرے بازی کی گئی۔حکومت مہنگائی کنٹرول کرے مزدور فاقوں سے مر رہے ہیں
چنیوٹ میں فرنیچر سازی کی صنعت سے وابستہ طبقہ موجودہ مہنگائی کے نظام اور فرنیچر کے میٹریل کی 40 فیصد فوم کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف سراپا احتجاج بن گیا ہے اور چنیوٹ میں آل پاکستان فرنیچر ایسوسی ایشن کے عہدیداران عالمگیر جاپان والے ،یامین خان کے ہمراہ فرنیچر سازی کی صنعت سے وابستہ مزدوروں نے احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے نعرے بازی کی ہے اور حکومت وقت سے مطالبہ کیا ہے کہ مہنگائی کو فوری طور پر کنٹرول کرنے کے لئے اقدامات کئے جائیں مظاہرین کا کہنا تھا کہ فرنیچر میں استعمال ہونے والا میٹریل 40 فیصد فوم کی خود ساختہ طور پر مہنگا کردیا گیا ہے جس سے مزدو طبقہ مہنگائی کے بوجھ تلے دب چکا ہے کم اجرت سے گھروں کا چولہا چلانا محال ہو گیا ہے مظاہرین نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ اگر مہنگائی کو کنٹرول کرنے کےلئے اقدامات نہ کیے گئے تو ملک گیر احتجاج کرینگے

Shares: