فری آرتھو سرجری کیمپ کا افتتاح کردیا گیا

0
69

چنیوٹ
ضلع چنیوٹ میں جدید طرز کے خیراتی ہسپتال کے نئے بلاک اور فری آرتھو سرجری کیمپ کا افتتاح کردیا گیا بے بس لاچار مجبور افراد کی خدمت معاشرے کے صاحب حیثیت افراد کی اولین ترجیح ہونی چاہئے تاکہ انسانیت کی خدمت کی جاسکے ڈپٹی کمشنر چنیوٹ کا خطاب
چنیوٹ میں خیراتی ادارے مستحق غریب لاچار مجبور افراد اور مریضوں کو طبی سہولتوں کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے ہر لمحہ کوشاں ہیں چنیوٹ ساڑ مراد والا روڈ پر حاجی سنز فاوٴنڈیشن کی جانب سے مجیدہ میموریل ہسپتال میں نئے بلاک کا افتتاح کردیا گیا اور فری آرتھو سرجری کیمپ کا بھی افتتاح کردیا گیا آرتھو سرجری کیمپ میں علاج معالجے آپریشن اور مصنوعی اعضا کے لئے لگائے گئے کیمپ میں تمام علاج مفت کیا جائے گا افتتاحی تقریب میں ڈپٹی کمشنر چنیوٹ سید امان انور قدوائی سماجی شخصیت چوہدری مسعود اقبال حاجی محمد نعیم سمیت چنیوٹ کی سیاسی سماجی وکلا صحافی اور دیگر شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور حاجی سنز فاوٴنڈیشن کے زیر اہتمام ساڑ مراد والا روڈ پر بنائے گئے مجیدہ میموریل ہسپتال میں عوام کو ہرطرح کی مفت طبی سہولتوں کی فراہمی پر حاجی محمد نعیم اور ان کی ٹیم کو زبردست خراج تحسین پیش کیا

Leave a reply