فلم ‘’پرے ہٹ لو‘‘ کا ٹریلر ریلیز ہوتے ہی مقبول ہوگیا۔ جس کی وجہ یہ ہے کہ شائقین کو اس فلم کا بہت بے چینی سے انتظار ہے ۔یہ فلم عیدالضحیٰ کے موقع پر ریلیز ہو گی۔اس فلم کا ٹریلر یوٹیوب پر اب تک دو لاکھ سے زیادہ مرتبہ دیکھا جا چکا ہے ۔
اس فلم کے ہدایت کار عاصم رضا ہیں ۔ اس فلم میں ماہرہ خاں ، شہریار منور ، مایا علی اہم کردار ادا کر رہے ہیں ۔ جبکہ دیگر اداکاروں میں ندیم بیگ ، زارا نور عباس ، احمد علی بٹ ، اور حنا دلپزیر شامل ہیں ۔ اداکارہ میرا ، سونیا جہاں اور فواد خاں بھی فلم میں نظر آٸیں گے ۔
اس فلم میں ماہرہ خاں اپنی پہلی فلموں کی نسبت زیادہ منفرد اور خوبصورت نظر آرہی ہیں ۔ اس فلم میں فواد خاں کی انٹری بھی ان کی مداحوں کے لیے اس فلم کی توجہ کا باعث ہے ۔
اس فلم میں شہریار منور اپنی زندگی سے بیزار نظر آتے ہیں تو مایا علی ان کی زندگی میں خوشی کی لہر بن کر آتی ہیں ۔ لیکن شہریار نور اس سے بےخبر ہے کہ مایا علی اسے دھوکہ دے رہی ہیں ۔ ایک طرف مایا علی کا شہریار نور سے رومانس جب کہ دوسری طرف مایا علی کا شہریار نور کو دھوکہ دینا فلم کا یہ سسپنس یقیناً شائقین کو فلم سے جوڑے رکھے گا۔