فیروزوالہ پولیس کی حراست سے خطرناک ملزمان فرار
شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی ) تحصیل کچہری فیروز والا کے بخشی خانہ سے پولیس کے عملہ کی ملی بھگت سے فرار ہونے والے تین خطرناک ملزمان عرفان عرف چھوٹو شمشیرعلی اور علی عمران کا پولیس سراغ نہیں لگا سکی تینوں ملزمان جو ڈکیتی قتل اور منشیات اور اقدام قتل سمیت کئی مقدمات میں ملوث تھے کو لاہور کی جیل سے لاکر تحصیل فیروزوالا میں بننے والی ماڈل کورٹ کے پہلے روز پیش کیا جانا تھا جہاں ان کے خلاف درج ہونے والے مقدمات کا زیادہ سے زیادہ تین روز میں فیصلہ ہونے کی توقع تھی محکمہ پولیس کے ذرائع نے بتایا ہے کہ تینوں مجرمان کی گرفتاری کے لیے ایس ایچ او تھانہ فیکٹری ایریا راشد امین بٹ کی سربراہی میں بنائی جانے والی خصوصی پولیس پارٹی نے ملزموں کے آبائی دیہات سمیت مختلف مقامات پر چھاپے مارے ہیں ان مجرمان کا تعلق تھانہ شرقپور شریف فیکٹری ایریا اور مریدکے سے ہے پولیس نے ان تینوں ملزمان کو فرار ہونے میں مدد فراہم کرنے والے ہیڈ کانسٹیبل محمد انور 3 کانسٹیبلوں عقیل احمد محمد حبیب اور غلام دستگیر کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا ہے جب کہ اس کیس میں گرفتار ہونے والے دو بھائیوں امانت اور سلامت جو بخشی خانہ میں پولیس کی ملی بھگت سے ملزمان کو مشروبات پھل اور کھانا وغیرہ مہیا کرتے تھے کو بھی جوڈیشل ریمانڈ پر بھیج دیا ہے پولیس حکام کا کہنا ہے کہ تینوں ملزمان جلد گرفتار ہوجائیں گے