شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی) فیروزوٹواں کے نواحی علاقے مکی نمبر 460اصحباں والی میں دیرینہ دشمنی پر مخالفین نے گزشتہ روز اندھا دھند فائرنگ کرکے دو افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا. مکی نمبر 460کے رہائشی فلک شیر عرف فخر ولد نزیر احمد ورک اور منظور احمد ولد راجا انصاری اور شکیل احمد سانسرا تین کس اپنے موٹر سائیکل پر سوار ہوکر ایک مقدمہ کی پیروی کے سلسلہ میں تھانہ فاروق آباد جا رہے تھے کہ راستہ میں بٹر گاوں کے قریب نہر کیو بی لنک کے کنارے گھات لگائے بییٹھے ملزمان فقیرحسین عرف فیری جھٹو,محمد اشرف ولد محمد بوٹا, سفیان ولد ریاض وغیرہ نے آتشیں اسلحہ سے ان پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجہ میں فلک شیر عرف فخر ورک اور منظور احمد انصاری دونوں گولیاں لگنے سےموقعہ پر ہلاک ہو گے جبکہ ان کا تیسرا ساتھی شکیل ولد شریف قوم سانسرا معجزانہ طور بچ نکلا ملزمان ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے دوہرے قتل کی اس لرزہ خیز واردات کی اطلاع پا کر ڈی ایس پی صدر سرکل اکرام اللہ نیازی اور ایس ایچ او صدر فاروق آباد حبیب اللہ اوپل پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ جائے وقوع پر پہنچ گئے اور تفتیش شروع کر دی ہے ۔

Shares: