فیصل آباد (اے پی پی) فیصل آباد پولیس نے گذشتہ 24گھٹنوں کے دورا
ن منشیات فروشوں کے خلاف نمایاں کارروائیوں میں 3 منشیات فروش گرفتار کرکے بھاری مقدار میں شراب برآمد کرلی۔ پولیس ذرائع نے بتایاکہ تھانہ منصور آباد پولیس نے چھاپہ مار کر ملزم جمیل مسیح کوگرفتارکیاجس کے قبضہ سے58لیٹر شراب برآمد کرکے اس کے خلاف مقدمہ نمبر611/19بجرم3/4PHOتھانہ جھنگبازار پولیس نے شراب فروش ملزم ناتن مسیح کوگرفتار کر کے اس کے قبضہ سے10لیٹر شراب برآمد کرکے اس کے خلاف مقدمہ نمبر639/19بجرم3/4PHO اور تھانہ صدر سمندری پولیس نے چھاپہ مار کر ملزم محمد علیم کوگرفتارکیاجس کے قبضہ سے10لیٹر شراب برآمد کرکے اس کے خلاف مقدمہ نمبر291/19بجرم3/4PHO درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔
فیصل آباد، پولیس نے3 منشیات فروش گرفتار کرکے بھاری مقدار میں شراب برآمد کرلی
