فیصل آباد()ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے محمد سہیل خواجہ کی ہدایت پر ایف ڈی اے کی انفورسمنٹ ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے مختلف علاقوں میں 3 غیر منظورشدہ ہاؤسنگ سکیموں کی غیر قانونی تعمیرات مسمار کردیں جبکہ غیر قانونی کمرشلائزیشن پر 4 پلاٹس کو سیل کردیاگیا۔تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ آفیسر امتیاز علی گور ایہ کی سربراہی میں ایف ڈی اے کی انفورسمنٹ ٹیم نے مختلف علاقوں میں قائم کی جانیوالی ہاؤسنگ سکیموں کی قانونی حیثیت کو چیک کیا تو سبحان گارڈن، چک نمبر 121ج ب اور چک نمبر119ج ب میں دو اضافی آبادیوں کو غیر منظور شد ہ پایا جن کی غیر قانونی تعمیرات کو مسمار کردیاگیا اور ڈویلپرز سے کہاگیاہے کہ وہ مطلوبہ تقاضے اور محکمانہ شرائط پور ا کرکے ہاؤسنگ سکیموں کے قیام کیلئے باقاعدہ منظوری حاصل کریں بصورت دیگر مزید خلاف ورزی کی صورت میں سخت قانونی کارروائی کی جائیگی۔ دریں اثناء ایف ڈی اے کی ٹیم نے ملت ٹاؤن میں جاری مختلف تعمیرات کو چیک کیا تو پلاٹ نمبر 200-F،764-B،14BCاور 307-Dپر بلامنظوری دکانیں تعمیر کی جارہی تھیں جنہیں سیل کرکے تعمیرات کو روک دیاگیا ہے اور مالکان سے کہاگیاہے کہ وہ رہائشی پلاٹس کو کاروباری مقاصد کیلئے تعمیر کرنے کے سلسلے میں باقاعدہ منظوری حاصل کریں اور مطلوبہ کمرشلائزیشن فیس جمع کرائی جائے بصورت دیگر وہ کام جاری نہیں رکھ سکیں گے۔
۔۔۔///۔۔۔
فیصل آباد()ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اےغیر قانونی تعمیرات مسمار کردیں
