فیصل آباد( )فیصل آباد انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں ہارٹ سیور فاؤنڈیشن کے زیراہتمام بریسٹ کینسر سے آگاہی کے لئے خواتین میں پمفلٹس تقسیم کئے گئے۔میڈیکل سوشل آفیسر آسیہ فقیر حسین اور جنرل سیکرٹری ہارٹ سیور فاؤنڈیشن کاشف فاروق نے ہسپتال کے مختلف ویٹنگ ایریازمیں مریضوں کے ساتھ آئی ہوئیں خواتین میں احتیاطی تدابیر پر مشتمل پمفلٹس تقسیم کئے۔میڈم عاصمہ مزمل اور دیگر بھی موجود تھے۔میڈیکل سوشل آفیسر نے کہا کہ بریسٹ کینسر(چھاتی کا سرطان)خواتین میں پائی جانے والی سب سے عام کینسر کی بیماری ہے جس سے بچاؤ کے لئے احتیاط ناگزیر ہے۔انہوں نے کہا کہ خواتین علامات کی صورت میں اپنا فوری طبی معائنہ اور بالخصوص 40سال سے زائد عمر خواتین فوراً میموگرافی کرائیں۔جنرل سیکرٹری نے کہا کہ چھاتی کے سرطان سے بچاؤ کے لئے احتیاط لازم ہے اور بروقت علاج سے اس بیماری سے محفوظ رہا جاسکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہارٹ سیور فاؤنڈیشن کی طرف سے مختلف بیماریوں کے علاج معالجہ کے لئے طبی وسائل فراہم کئے جارہے ہیں جس کا تسلسل برقرار رکھا جائے گا۔اس موقع پر بتایا گیا کہ چھاتی میں درد،چھاتی میں گلٹی یارسولی،سوجن اور چھاتی کسی حصے سے خون یا رطوبت آنے کی صورت میں فورا متعلقہ ڈاکٹر سے رجوع کیا جائے۔

فیصل آباد انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں بریسٹ کینسر سے آگاہی کیلئے مہم
Shares: