فیصل آباد(نمائندہباغیٹیوی)سمندری کے قریب موٹروے پر ٹرک اورکار میں تصادم کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہو گئے ،جاں بحق افراد کی لاشیں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق ریسکیو حکام کاکہنا ہے کہ سمندری کے قریب تیز رفتاری کے باعث کار موٹروے پر کھڑے ٹرک سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں 4 افرادجاں بحق اور 2 زخمی ہوگئے،حادثہ کار ڈرائیورکی غفلت کے باعث پیش آیا،لاشوں اور زخمیوں کو گاڑی کی باڈی کاٹ کر نکالا گیا ہے،لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا،ریسکیو حکام کاکہناہے کہ حادثے جاں بحق اورزخمیوں کا تعلق ایک ہی گھرانے سے معلوم ہوتا ہے۔

Shares: