فیصل آباد(نمائندہ باغی ٹی وی ) فیصل آباد ویسٹ مینجمنٹ کمپنی اورڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی کے باہمی اشتراک سے ایف ڈبلیو ایم سی کمپلیکس میں صفائی کی اہمیت و آگاہی کے موضوع پرسیمینار کا انعقاد کیا گیا جس میں رکن صوبائی اسمبلی چوہدری لطیف نذرنے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔مقررین میں چیف ایگزیکٹیوآفیسر فیصل آباد ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کاشف رضا اعوان،چیف ایگزیکٹیو آفیسر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی علی احمد سیان،جی ایم آپریشنز ایف ڈبلیو ایم سی کرنل (ر)عماد اقبال گل،ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر(وومن)رضیہ تبسم،ڈی ای او سکینڈری چوہدری خالد اختر،ڈپٹی ڈی ای او صدر ڈاکٹر حنا ریاض اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر سردار محمد ساجد کے علاوہ ضلع بھر کے ایجوکیشن افسران بھی موجود تھے۔رکن صوبائی اسمبلی چوہدری لطیف نذر نے اپنے خطاب میں کہا کہ کلین اینڈ گرین پاکستان مہم کے تحت صفائی کا عمل ایک قومی فریضہ ہے جو کہ مکمل ذمہ داری کا متقاضی ہے تا کہ آئندہ آنے والی نسلوں کو آلودگی سے پاک صاف ماحول فراہم کیا جا سکے۔دنیاوی تعلیم کے ساتھ ساتھ بچوں کو اخلاقی اور معاشرتی اقدار و زندگی گزارنے کے اصولوں سے روشناس کروانے میں اساتذہ کرام کا کردار نہایت اہمیت کا حامل ہے۔چیف ایگزیکٹیو آفیسر فیصل آباد ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کاشف رضا اعوان نے سیمینار کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تعلیمی اداروں کے زریعے ہی اس مہم کو کامیابی سے ہمکنار کیا جا سکتا ہے۔بچوں میں صفائی کا شعور بیدار کرنے کیلئے صفائی کے موضوع پرسکولوں میں آگاہی سیمینار کا انعقاد وقت کی ضرورت ہے۔ حکومت پنجاب کی ہدایات پر شہر میں صفائی ستھرائی کے نظام کے ساتھ ساتھ عوامی آگاہی کے پروگرامز بھی مرتب کئے جا رہے ہیں تا کہ ویسٹ جنریشن میں کمی لائی جا سکے۔ سکول آگاہی مہم میں اساتذہ کی شرکت سے کمیونیکیشن پروگرامز کی افادیت میں اضافہ ہو گا۔کمپنی کی جانب سے سوشل موبلائیزرز کی 2ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں جو ایجوکیشن اتھارٹی کے تعاون سے سکولوں میں آگاہی سیمینارکو یقینی بنائیں گی۔سی ای او ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی علی احمد سیان نے سیمینار کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صفائی سے متعلق شعور بیدار کرنا وقت کا تقاضا ہے۔ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی 10اگست سے 15 اگست تک ہفتہ صفائی منا رہی ہے جس میں سکول اساتذہ کو ہائی جین انڈیکیٹر ز کے اہداف پورے کرنے کیلئے ہدایات دی گئی ہیں۔ موجودہ حکومت کی کلین اینڈ گرین مہم میں ایجوکیشن اتھارٹی کے اساتذہ اپنا بھرپور تعاون جاری رکھیں گے۔سکول کی سطح پر کلین اینڈ گرین سوسائیٹیز تشکیل دے دی گئی ہیں۔سیمینارکے شرکاء نے فیصل آباد ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی جانب سے کئے گئے حکومتی اقدامات کو ساتھ لے کر چلنے کے عزم کا اظہارکیا۔سی ای او ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کاشف رضا اعوان نے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی کی مینجمنٹ کا سکول آگاہی پروگرامز میں بھرپور تعاون پر تہہ دل سے شکریہ بھی ادا کیا۔

- Home
- پاکستان
- اسلام آباد
- فیصل آباد صفائی کی اہمیت و آگاہی کے موضوع پر سیمینار کا انعقاد