فیصل آباد مختلف حادثات میں زخمی ہونے والے افراد سول ہسپتال منتقل

فیصل آباد (محمد اویس) مختلف حادثات میں دو بچوں سمیت 4 افراد زخمی ہو گئے، تشویشناک حالت میں ہسپتال داخل، تفصیلات کے مطابق سرسید ٹائون کے رہائشی یوسف کا 5 سالہ بیٹا ابراہیم گھر کی سیڑھیوں سے گر کر شدید زخمی ہو گیا جسے طبی امداد کیلئے سول ہسپتال داخل کرایا گیا جہاں ڈاکٹرز اس کے علاج و معالجہ میں مصروف ہیں۔علاوہ ازیں 6 سالہ گلناز دختر خالد روضہ پارک، 60سالہ محمد اسلم ولد بہادر 215 ر۔ب، 32 سالہ سمیرا زوجہ ارشد غازی آباد حادثات میں زخمی ہو ئے جنہیں سول ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

Comments are closed.