فیصل آباد( نمائندہ باغی ٹی وی) ضلع میں انسداد ڈینگی کی جاری مہم کے سلسلے میں صنعت زار سوشل ویلفیئر کمپلیکس میں انسداد ڈینگی سیمینار منعقد ہوا جس میں ہیلتھ ایجوکیشن آفیسر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی شفیق احمد آصف نے ڈینگی سے بچاﺅ کے احتیاطی وانسدادی اقدامات سے آگاہ کےا۔انہوں نے کہا کہ ڈینگی ایک سماجی مسئلہ ہے اور مشترکہ کاوشوں سے اس سے بچاﺅ ممکن ہے۔انہوں نے طالبات سے کہا کہ وہ گھروں میں صفائی ستھرائی کا خصوصی خیال رکھیں کیونکہ موسمی درجہ حرارت میں تبدیلی کے باعث ڈینگی لاروا اب ان ڈور میں پرورش پاسکتا ہے جس کی روک تھام کے لئے ماحول کا صاف ستھرا ہونا ضروری ہے ۔انہوں نے کہا کہ حکومتی سطح پر ڈینگی لاروا کے انسداد کے لئے سرویلنس سرگرمیاں متواتر جاری ہیں تاہم شہریوں کو بھی اس مہم میں اپنا جاندار کردار ادا کرنا ہوگا۔مینجر صنعت زار محمد نے انسداد ڈینگی سیمینار کے انعقاد کو سراہا اور کہا کہ ادارہ میں صفائی ستھرائی کا خصوصی خیال رکھا جارہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ انسداد ڈینگی مہم کے سلسلے میں سےمےنارز،واکس اور دےگر پروگرامز باقاعدگی سے منعقد کئے جاتے ہیں جن کا مقصد طالبات میں ڈینگی کے نقصانات اور اس سے بچاﺅ کا احساس برقرار رہے۔اینٹامالوجسٹس خرم اعظم اور ساجد تبسم نے ڈینگی لاروا کی افزائش گاہوں کے مقامات اور ان کے صفایا کے طریقوں اور سرویلنس کے بارے میں آگاہ کیا ۔اس موقع پر طالبات نے ڈےنگی لاروا کے انسداداور احتیاطی تدابیر عمل پیرا ہونے کے حوالے سے بعض سوالات بھی کئے جن کے ماہرین نے مفصل جوابات دئیے