فیصل آباد میں محکمہ لائیو سٹاک کی طرف سے 21 موبائل ویٹرنری ڈسپنسریز کا قیام
فیصل آباد(نمائندہ باغی ٹی وی )محکمہ لائیو سٹاک کی طرف سے ڈویژن بھر میں عید الاضحی کے سلسلے میں 21 موبائل ویٹرنیری ڈسپنسریز نے قربانی کے جانوروں کو گھر گھر جاکر علاج معالجہ کی فراہمی کا سلسلہ شروع کر دیا ہے۔موبائل ڈسپنسریز کو فنکشنل کرنے کی تقریب سول ویٹرنیری ہسپتال میں ہوئی جس میں ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر محمود اخترمہمان خصوصی تھے۔انہوں نے بتایا کہ موبائل ویٹرنیری ڈسپنسریز شہروں میں جانوروں کے علاج معالجہ کے لئے متحرک رہیں گی۔انہوں نے بتایا کہ فیصل آباد میں 8،جھنگ میں پانچ اور ٹوبہ ٹیک سنگھ اور چنیوٹ میں چار چار موبائل ڈسپنسریاں کام کریں گی۔انہوں نے شہریوں سے کہا کہ وہ ہیلپ لائن 080009211 پر کال کرکے جانوروں کے علاج معالجہ سے متعلق محکمہ کی خدمات حاصل کر سکتے ہیں۔