فیصل آباد ( نمائندہ باغی ٹی وی )ڈسٹرکٹ ہیلتھ ریویو کمیٹی کا اجلاس ڈپٹی کمشنر طارق خان نیازی کی زیر صدارت ان کے آفس کے کمیٹی روم میں منعقد ہوا جس میں ڈسٹرکٹ
مانیٹرنگ آفیسر ثمینہ سیف نیازی نے تحصیل ہسپتالوں کی مانیٹرنگ رپورٹس سے آگاہ کیا ۔ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر محمد آصف شہزاد ‘ ڈسٹرکٹ مینجر پنجاب ہیلتھ فسٹیلیز مینجمنٹ کمپنی ڈاکٹر نوازش گورایہ ‘ ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ افسران ‘ میڈیکل سپرنٹنڈنٹس ‘ سینئر میڈیکل آفیسرز اور محکمہ صحت کے دیگر افسران بھی موجود تھے ۔ ڈپٹی کمشنر نے مانیٹرنگ رپورٹس کا تفصیلی جائزہ لیتے ہوئے صفائی ستھرائی کے معیار کو مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی ۔ انہوں نے کہا کہ رورل ہیلتھ سنٹرز میں ادویات کی ہمہ وقت دستیابی کو یقینی بنائیں اور درپیش مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے ۔ انہوں نے مانیٹرنگ افسران سے کہا کہ وہ حقائق پر مبنی رپورٹس تیار کریں تاکہ کارکردگی مزید بہتر بنائی جا سکے۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ حکومت پنجاب کے ہیلتھ روڈ میپ پروگرام کے تمام متعلقہ انڈیکیٹرز پورے ہونے چاہئیں جس کے لئے میڈیکل سپرنٹنڈنٹس کو اپنے فرائض احسن انداز میں انجام دینے چاہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے شعبہ صحت پر خصوصی توجہ مرکوز کر رکھی ہے لہذا افسران اپنے ذمہ ٹاسک کو مکمل کریں تاکہ معمولی سی غفلت یا عدم توجہی کے باعث ضلع کی مجموعی کارکردگی متاثر نہ ہو

فیصل آباد میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ ریویو کمیٹی کا اجلاس
Shares: