فیصل آباد میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے مقامی تاجر نے "کشمیری "کے نام سے برانڈ متعارف کروادیا
فیصل آباد میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے مقامی تاجر نے "کشمیری "کے نام سے برانڈ متعارف کروادیا۔ مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی جارحیت و کرفیو ختم نہ ہونے کا نام نہیں لے رہا۔ اقوام متحدہ کی قراردادوں کی مخالفت کرنے والے بھارت نے کشمیر میں انسانی حقوق کی بدترین مخالفت کی ہے۔ پاکستان جہاں سفارتی و سیاسی لحاظ سے کشمیر کی جدوجہد آزادی میں ان کے ساتھ کھڑا ہے وہی پر پاکستانی عوام بھی کشمیریوں کے شانہ بشانہ نظر آرہی ہے۔ فیصل آباد کے مقامی تاجر بھی کشمیر کے ساتھ کھڑے نظر آرہے ہیں۔ مقامی تاجر نے ”کشمیری” کے نام سے برانڈ شروع کیا ہے۔ اس برانڈ کو سامنے لانے کا مقصد کشمیریوں سے اظہاریکجہتی کرنا ہے۔ فی الوقت خواتین کے لیے اس برانڈ کو متعارف کروایا گیا ہے جلد ہی مردوں کے لیے بھی یہ برانڈ کپڑا مارکیٹ میں لانے کی سعی کرے گا۔ تاجر کا کہنا ہے کہ ہمارا جینا اور مرنا کشمیریوں کے ساتھ ہے۔ حکومت وقت کی پالیسیوں کے ساتھ سارا پاکستان کھڑا ہے۔ تاجر برادری بھی حکومت کی پالیسی کے ساتھ کھڑی ہے اور ہمیں جب حکومت کی طرف سے اجازت دی گئی ہم اسی دن اپنا تن من دھن قربان کرنے سے بھی گریز نہیں کریں گے۔