فیصل آباد (محمد اویس) وزیر اعظم پاکستان کے زرعی خوشحالی منصوبہ کے تحت ضلع فیصل آباد میں گھریلو مرغبانی کے فروغ کے لئے مرغیوں کی رعایتی قیمت پر فروخت کا آغاز ہوچکا ہے ۔اس ضمن میں سول ویٹرنری ہسپتال نزد نادرامین آفس میں تقریب منعقد ہوئی جس میں ابتدائی مرحلے میں 90درخواست گزاروں میں پوٹری یونٹس تقسیم کئے گئے جن کی رعایتی قیمت 1050روپے ہے۔
ڈائریکٹر لائیوسٹاک ڈاکٹر محمود اختر اس موقع پر مہمان خصوصی تھے جبکہ ایڈیشنل ڈائریکٹر حیدر علی خان،اسسٹنٹ ڈائریکٹر عبدالماجد،سمیع اللہ خان ڈاکٹر فریحہ اسلم ودیگر ڈاکٹرز بھی موجود تھے۔ڈائریکٹر لائیوسٹاک نے بتایا کہ درخواست گزاروں کی ڈیمانڈ کے مطابق ان میں 12مرغ یا 5مرغیاں اور ایک مرغا پر مشتمل پولٹری یونٹس تقسیم کئے جارہے ہیںجن پر حکومت کی طرف سے 30فیصد سبسڈی دی جارہی ہے اور یہ پروگرام گھریلو مرغبانی کے فروغ کے ساتھ غذائی اور غربت کے خاتمے میں ممدو معاون ثابت ہوگا۔

Shares: