فیصل آباد کے 36 رمضان بازار 21 رمضان المبارک سے عید بازار میں بدل جائیں گے
فیصل آباد( نمائندہ باغی ٹی وی) حکومت پنجاب کے فیصلے کے مطابق فیصل آباد ڈویژن کے 36 رمضان بازار 21 رمضان المبارک سے عید بازار میں بدل جائیں گے جہاں سوجی،سویاں /پھینیاں رعایتی نرخوں پر فراہم کی جائیں گی جبکہ عید بازاروں میں مہندی،چوڑیوں،جوتوں،کپڑوں اور عید سے متعلقہ دیگر اشیاء کے سٹالز بھی قائم ہونگے۔ڈویژنل کمشنر محمود جاوید بھٹی نے چاروں اضلاع کی انتظامیہ کوہدایت کی ہے کہ وہ رمضان بازاروں کو عید بازاروں میں منتقل کرنے کے لئے فوری اقدامات کریں اور شہریوں کو عید شاپنگ سے متعلقہ سہولیات کے حوالے سے حکومتی اقدامات کو کامیاب بنائیں۔اس سلسلے میں رمضان بازاروں میں سویاں /پھینیاں سپلائی کرنے کا سلسلہ شروع کردیا گیا ہے اور عید سے متعلق مختلف سٹالز بھی قائم کردئیے گئے ہیں۔یاد رہے کہ حکومت پنجاب نے اس بار رمضان بازاروں میں صارفین کیلئے مختلف سہولیات میں مزید اضافہ کیا اور ان بازاروں کو عید بازاروں میں منتقل کرنے کا مقصدعام مارکیٹوں میں بعض اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ کے منفی رحجان کا خاتمہ کرنا ہے۔عید کی خوشیوں سے متعلقہ اشیاء رمضان بازاروں میں نہ صرف کنٹرول ریٹ پر فراہم ہونگی جبکہ حکومت کی طرف سے بعض اشیاء پر سبسڈی بھی فراہم کی جارہی ہے۔
۔۔۔///۔۔۔