قائم مقام ایم ایس کی تعیناتی سے کرپشن کا سلسلہ تھم گیا
شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی سے) ڈی ایچ کیو ہسپتال میں دیانتدار ڈاکٹر سہیل خضر کو قائم مقام ایم ایس بنانے کے ساتھ ہی کرپشن اور کمیشن کا سلسلہ بند ہوگیا ہے باخبر ذرائع کے مطابق ڈاکٹر سہیل خضر جو گریڈ 20 کے سینئر آفیسر کو ایک ماہ کے لیے قائم مقام ایم ایس بنایا گیا ہے جس کے چارج سنبھالتے ہی ہسپتال میں غیر ضروری اخراجات کا خاتمہ اور ایم ایل سی اور ادویات کی لوکل پرچیز وغیرہ کا نظام شفاف ہو گیا ہے