قرآن پاک کی بے حرمتی پر ریلی کا انعقاد

شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی سے) انجمن غلامان مصطفی امامیہ کالونی کے زیر اہتمام ناروے میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے واقعہ کے خلاف صدر انجمن محمد عاشق کی زیر قیادت ایک ریلی نکالی گئی جس میں مطالبہ کیا گیا کہ ڈنمارک سے آنے والی اشیاءکا بائیکاٹ کیا جائے دریں اثناءسیاسی مذہبی رہنماوں چوہدری شاہ نواز سرا ملک ذوالقرنین ڈوگر میاں شفاقت علی ممتاز خان مون چوہدری یاسر اقبال گوپے راءفہد قیوم ڈاکٹر محمد اشرف گھمن ملک عمر صدیق خان سردار شہزاد احمد ڈوگر آف ککڑ گل چوہدری محمد ناصر واہگہ محترمہ جمیلہ یونس محترمہ نجم السحر محترمہ بینش قمر ڈار چوہدری شہزاد علی ورک چوہدری محمد رمضان ورک میاں ذیشان پرویز سید واجد بخاری رانا محمد اشرف خان میاں عبدالرشید میاں منور اقبال رانا عمران سکندر قدیر خان چوہدری آصف منظور ورک چوہدری اکبر علی ورک میاں تنویر تبسم نے بھی ناروے میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے واقعہ کی شدید مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ ایسے واقعات عالمی امن کے لیے خطرہ ہیں

Comments are closed.