پشاور۔(اے پی پی) ضلعی انتظامیہ نورنگ لکی مروت نے نورنگ بازارمیں کاروائی کرتے ہوئے مردہ جانورکاگوشت فروخت کرنے پرایک قصاب کوگرفتارکرلیا۔تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنرلکی مروت جہانگیراعظم وزیرکی خصوصی ہدایت پرایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرنورنگ لکی مروت امین اللہ خان نے نورنگ بازارکادورہ کیا۔دورے کے موقع پرانہوں نے مختلف قصابوں سے گوشت کے معیاراورنرخ معلوم کئے۔اس دوران انہوں نے ایک قصاب سے مردہ جانورکاگوشت برآمدکرکے قصاب کوبھاری جرمانہ کرکے حراست میں لے لیا۔اس موقع پراے اے سی نورنگ امین اللہ خان نے میڈیاسے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ کسی کوانسانی جانوں سے کھیلنے کی اجازت نہیں دینگے۔انہوں نے تمام دکانداروں اورتاجربرادری سے اپیل کی کہ وہ عوام پرمعیاری اورملاوٹ سے پاک اشیائے خوردونوش فروخت کریں بصورت دیگرخلاف ورزی کے مرتکب دکانداروں کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائیگی۔

Shares: