قیدیوں کے جرمانہ کی رقم کون ادا کرے گا،اہم فیصلہ سامنے آگیا

شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی سے) حکومت پنجاب نے فیصلہ کیا ہے کہ جیلوں میں بند ایسے مجرمان کے جرمانہ کی رقم ادا کرکے انہیں رہا نہیں کروایا جائے گا جو کرپشن کے مقدمات میں سزا یافتہ ہیں اور قید کی سزا بھگتنے کے بعد جرمانے کی رقم کی عدم ادائیگی کی وجہ سے جیلوں میں بند ہیں ذرائع کے مطابق حکومت پنجاب نے جرمانہ کی عدم ادائیگی کی وجہ سے جیلوں میں بند قیدیوں کو جرمانے کی رقم ادا کرکے جیلوں سے رہا کروانے کے معاملے کو غور و خوض کے لیے پنجاب کابینہ کی سب کمیٹی برائے لاء اینڈ آرڈر کے سپرد کیا تھا جس نے ہال ہی میں اس بارے میں اپنے فیصلہ سے حکومت پنجاب اور محکمہ داخلہ پنجاب کو آگاہ کر دیا ہے کہ کرپشن کیسز کی کوئی رقم حکومت پنجاب ادا نہیں کرے گی اور دیگر معمولی نوعیت کے مقدمات میں ملوث مجرمان کے جرمانہ کی ایک لاکھ روپے تک کی رقم حکومت ادا کرے گی تاہم اس کے لیے قیدی کا مستحق ہونا ضروری ہے کمیٹی نے ارش دمام دیت اور معاوضہ کی ایک لاکھ روپے تک کی رقم بھی دینے کا فیصلہ کیا ہے یاد رہے کہ حکومت پنجاب نے اس مقصد کے لیے 223.029 کی رقم مختص کی ہوئی ہے

Comments are closed.