لائیوسٹاک آفس تاندلیانوالہ میں شجرکاری کی گئی۔ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیوسٹاک ڈاکٹر حیدر علی خاں نے پودا لگایا

0
44

فیصل آباد(محمد اویس)ضلع میں ہفتہ صفائی کے سلسلے میں کلین اینڈ گرین پروگرام کے تحت محکمہ لائیوسٹاک کے زیراہتمام لائیوسٹاک آفس تاندلیانوالہ میں شجرکاری کی گئی۔ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیوسٹاک ڈاکٹر حیدر علی خاں نے پودا لگایا اور شجرکاری کی اہمیت وافادیت پر روشنی ڈالی۔انہوں نے بتایا کہ ڈپٹی کمشنر محمد علی کی ہدایت پر ضلع بھر کے ویٹرنری ہسپتالوں میں صفائی مہم شروع کرنے کے ساتھ ساتھ پودے بھی لگائے جارہے ہیں۔انہوں نے لائیوسٹاک کے افسران وسٹاف سے کہا کہ صفائی مہم کوکامیاب بنایا جائے کسی جگہ کوڑا کرکٹ جمع نہیں ہونا چاہیے تاکہ صاف ستھرا ماحول نظر آئے۔انہوں نے کہا کہ ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے کے لئے صفائی ستھرائی اورشجرکاری ناگزیرہے۔
۔۔۔///۔۔۔

Leave a reply