ایبٹ آباد
حویلیاں میں لاپتہ ہونے والے شحض کی لاش مل گئی علاقے میں کہرام برپاء

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز لاپتہ ہونے والے شخص عمر شہزاد ولد آستم خان سکنہ ملکاں کی لاش سریلہ گاؤں سے مل گی۔ مقتول کو سر میں 30 بور پسٹل کی گولیاں مار کر قتل کیا گیا ہے
مقتول اقبال مارکیٹ مین ٹیلرنگ کا کام کرتا تھا جو کہ گزشتہ روز والد کو کام کا بتا کر گی ۔لیکن واپس نہ آیا اور فون بھی بند ہو گیا تھا
پولیس نے والد کی مدعیت میں نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے لاش پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی گئی ہے مقتول کو انتہائی قریب سے سر میں گولیاں ماری گئی ہے

Shares: