کوئٹہ۔(اے پی پی) کوئٹہ کسٹم نے لکپاس کے مقام پر غیر ملکی سامان کی سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی، لاکھوں روپے کا غیر ملکی کپڑا قبضے میں لے لیا گیا۔ترجمان کوئٹہ کسٹم کے مطابق جمعرات کے روز، کلیکٹر کسٹمز پریوینٹو کوئٹہ افتخار احمد کو خفیہ اطلاع ملی کہ سمگلر مسافروں کے بھیس میں بسوں میں غیر ملکی سامان چھپا کر سمگل کرنے کی کوشش کررہے ہیں،ایڈیشنل کلیکٹر پریوینٹو جمیل بلوچ اسسٹنٹ کلیکٹر سلیم طاہر اور سپرنٹنڈنٹ اسلم خان کو احکامات جاری کیں، جس پر انچارچ لکپاس انسپکٹر جمیل کاکڑ اور انسپکٹر آرف دوتانی نے اندرون ملک جانے والی مسافر کوچز سے بڑے پیمانے پر غیر ملکی کپڑا برآ مد کرلیا، جن میں مردانہ، زنانہ اور فینسی شامل ہیں برآمد کی گئی،سامان کی قیمت لاکھوں روپے سے زائد بنتی ہے، چیف کلیکٹر ڈاکٹر چوہدری ذوالفقار علی اور کلیکٹر پریوینٹو ڈاکٹر افتخار احمد نے اسٹاف کی کارروائی کو سراہا۔

لاکھوں روپے کا غیر ملکی کپڑا قبضے میں لے لیا گیا
Shares:







