لودھراں (نمائندہ باغی ٹی وی) میں کافی عرصے سے پورے ضلع میں آوارہ کتوں کو تلف نہیں کیا گیا
تفصیلات کے مطابق کہروڑپکا کے نواحی گاؤں ڈیرہ مہرو میں امام بخش نامی شخص کا آٹھ سال کا بیٹا سکول سے واپس آ رہا تھا کہ ایک آوارہ کتے نے کاٹ لیا ۔ لودھراں کے علاقے میں آئے روز آوارہ کتوں سے کوئی نا کوئی متاثر ہو رہا ہے مسافروں کے لئے پریشان بن چکی ہے اکثر قصابوں کی دکانوں پر درجنوں آوارہ کتے نظر آتے ہیں جن کو کافی عرصہ سے تلف نہیں کیا گیا ضلعی انتظامیہ کو چاہیئے کہ فوری طور پر کتوں کو تلف کرنے کی مہم شروع کرے








