لودھراں (نمائندہ باغی ٹی وی) ڈپٹی کمشنر عمران قریشی کی ہدایت کے مطابق ٹریفک کی روانی میں خلل ڈالنے اور تجاوزات مافیا کے خلاف آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں اسسٹنٹ کمشنر لودھراں کلیم یوسف کی نگرانی میں خصوصی ٹیم نے گذشتہ روز مین بازار لودھراں میں آپریشن کیا اور ریڑھیاں اور دیگر تجاوزات میں آنے والا سامان ضبط کر لیا۔ انہوں نے اس موقع پر کہاکہ تاجر برداری رضاکارانہ طور پر تجاوزات کو ختم کریں۔ انہوں نے مزیدکہاکہ ناجائز تجاوزات کے خاتمے کے بعد دوبارہ تجاوزات قائم کرنے والوں کے خلاف آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔اسسٹنٹ کمشنر کلیم یوسف نے کہاکہ ڈپٹی کمشنر عمران قریشی کی ہدایت پر تجاوزات مافیا کے خلاف آپریشن کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا چوکوں، شاہراہوں اور دیگر مقامات پر کھڑی ریڑھیاں ضبط کرلی جائیں گی۔انہوں نے کہاکہ دوکاندار سامان اپنی دکانوں کے اندر محدود رکھیں۔

Shares: