لودھراں (نمائندہ باغی ٹی وی) کسان کمپلین پر جعلی اور ایکسپائری زرعی ادویات کی فروخت کی نشاندہی:ڈپٹی ڈائریکٹر پیسٹ وارننگ، کنٹرول پیسٹی سائیڈ ٹیم کا غوثیہ چوک میں ڈیلر غلام نبی کی دکان پر چھاپہ،لاکھوں روپے کی ایکسپائری جعلی زرعی ادویہ پکڑی گئی،جسمیں کارٹیپ،کاربوفیوران، تھائیو فینٹ میتھائل کی بھاری مقدار شامل تھی،دو ملزمان گرفتار ماڈل تھانہ سٹی میں مقدمہ درج
تفصیلات کے مطابق پکڑی جانیوالی زرعی ادویات گزشتہ ایک سال سے امپورٹ نہ ہوئی ہے مگر منہ مانگی رقم لیکر دھڑلے سے فروخت مارکیٹ میں جاری تھی۔۔ذرائع کے مطابق غیر رجسٹرڈ پین پیسیفک کمپنی کی ادویات بھی غلام نبی ڈیلر ہی فروخت کر رہا ہے، ذرائع کے مطابق کارٹیپ جوکہ چاول کی فصل میں استعمال ہوتا ہے 12000 پیک 300 کے حساب سے خرید کیا گیااور مارکیٹ میں 1450 روپے فی پیک کے حساب سے فروخت کرکے 1 کروڑ 38 لاکھ روپے کمائے،جبکہ کابوفیوران جوکہ مکئی اور کماد کی فصل میں استعمال کی جاتی ہین کے 12 ہزار پیک 200 کے حساب سے خرید کرکے 1 ہزار فی پیک مارکیٹ میں فروخت کیے جبکہ مارکیٹ میں اسکی اصل قیمت 1500 فی پیک ہے اسکے علاوہ تھائیوفیٹ میتھائل جوکہ سبزیوں کی فصل میں استعمال کی جاتی ہےکہ8000بوتلیں جوکہ ایکسپائری ہوچکی تھی کو مارکیٹ میں 1400فی بوتل کے حساب سے فروخت کیا گیا، جعلی اور ایکسپائری ادویات کی آڑ میں 3 کروڑ 54 لاکھ روپے کمائے گئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق گرفتار ملزمان عبید اور رمضان کو پیسے کی چمک کیوجہ سے ماڈل تھانہ سٹی میں وی آئی پی پروٹوکول دیا جارہا ہے اور حوالات سے نکال کر الگ کمرہ دیا گیا ہے، ذرایع سے معلوم ہوا کہ ملتان ٹیم نے کامیاب چھاپہ مارکر یہ ادویات پکڑی ہیں۔ لودھراں کے متعلقہ تمام زرعی ادارے خاموش تماشائی بنے رہے۔ اور بعد میں فون کال پر موقع پر پہنچے، ڈپٹی کمشنر لودھراں نے کہا کسانوں کی شکایات اور چھاپے کے بعد مکمل چھان بین کی جائیگی۔اور کسانوں کے نقصان کا مکمل ازالہ کیا جائیگا