لودھراں (نمائندہ باغی ٹی وی) دریاۓ ستلج میں سیلابی صورتحال کے پیش نظر دریاۓ ستلج کے اطراف میں انتظامیہ نے لوگوں کو محفوظ مقام پر منتقل کرنا شروع کردیا

تفصیلات کے مطابق ضلع لودھراں کے مختلف علاقوں کے زیر آب آنے کا خطرہ ہے سیلابی صورتحال پیدا ہو رہی ہے جس کے پیش نظر انتظامیہ کی طرف سے کشتیوں کے ذریعے لوگوں کو محفوظ مقامات کی طرف منتقل کرنے کا عمل تیزی سے شروع ہو گیا ہے ضلعی انتظامیہ کی طرف سے خطرناک صورتحال کے پیش نظر ایمرجنسی کو کنٹرول کرنے کے لئے امدادی کیمپ اور ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں

Shares: