لودھراں : منشیات فروشوں کے خلاف سخت کاروائیاں جاری ہیں
لودھراں (نمائندہ باغی ٹی وی) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لودھراں ملک جمیل ظفر کی ہدایت پر تھانہ گیلے وال پولیس کی ایس ایچ او رئیس علی انصر اور اسسٹنٹ سب انسپکٹر محمد عمران گجر کی سربراہی میں منشیات فروش کے خلاف بڑی کارروائی،منشیات فروش چرس فروخت کرتے ہوئے گرفتار،ملزم کے قبضہ سے ایک کلوگرام سے زائد چرس برآمد، ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے چرس فروخت کرنے والے منشیات فروش کا نام اعجاز بتایا جا رہا ہے جو پہلے بھی کئی بار منشیات فروشی میں پکڑا جا چکا ہے