لودھراں میں گندم کو آگ لگنے کی تفصیل جاری

لودھراں ( نمائندہ باغی ٹی) ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر ماجد احمد ریسکیو 1122 لودھراں نے گندم کی فصل میں لگنے والی آگ کے واقعات کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ضلع بھر میں گزشتہ ایک ماہ کے دوران گندم کو آگ لگنے کے 98 واقعات رونما ہو چکے ہیں جن میں
تحصیل لودھراں میں گندم کی تیار فصل کو آگ لگنے کے66 واقعات سامنے آئے۔تحصیل کہروڑپکا میں 11 اور دنیاپور میں 21 واقعات رونما ہوئے۔ ڈاکٹر سید ماجد احمد ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو لودھراں کا کہنا تھا کہ آگ لگنے کے واقعات میں 61 مقامات پر انسانی لاپرواہی اور 4 جگہوں پر بجلی کا شارٹ سرکٹ وجہ حادثہ بناجبکہ 38 واقعات میں تفتیش کے باوجود آگ لگنے کی وجوہات سامنے نہیں آسکیں۔ آگ لگنے سے غریب کسانوں کا ایک کروڑ روپے تک نقصان ہوا ان کا مزید کہنا تھا کہ ریسکیو نے بروقت کارروائی کرکے 7 کروڑ روپے سے زائد مالیت کی گندم کو بچالیا۔واضح رھے کہ گندم کی فصل میں لگنے والی آگ کے واقعات میں اس سال خاطر خواہ اضافہ ھوا ھے جس کی بنیادی وجہ کسان حضرات کی لاپرواہی سے کٹائی کےفوراً بعد ناڑ کو لگائی جانے والی آگ ھے۔ریسکیو 1122 لودھراں نے اس سلسلے میں کسانوں میں یونین کونسل لیول پر آگاہی مہم بھی چلا رکھی ھے تاکہ ان واقعات میں کمی لائی جاسکے۔

Comments are closed.