لودھراں : نئے تعمیر ہونے والے سپر ہائی وے کی حقیقت

دنیاپور (نمائندہ باغی ٹی وی) لودھراں تا خانیوال تعمیر ہونے والا نئے روڈ کی کارگردگی آہستہ آہستہ سامنے آ رہی ہے روڈ کی تعمیر میں انتہائی ناقص میٹیریل استعمال کیا گیا ہے روڈ کی دونوں اطراف زمین میں دھنسنا شروع ہو گئی ہیں آج صبح پیاز سے لدا ٹرک دنیاپور کے قریب حادثہ کا شکار ہوا حادثہ کا سبب روڈ کی ناقص سائیڈ بنی ۔ ٹرک پر نارمل وزن تھا ٹرک دو فٹ تک روڈ میں دھنس گیا اور الٹ گیا تاہم ٹرک ڈرائیور کو ہلکی پھلکی چوٹیں آئی ہیں

Comments are closed.