لودھراں : نیا گرڈ اسٹیشن لگانے کی تجویز

0
89

لودھراں ( نمائندہ باغی ٹی وی) نیا گرڈ سٹیشن لودھراں کی ضرورت ہے سید جواد منصور ایس ای واپڈا۔

ولٹیج کی کمی کو پورا کرنے کے لیے لودھراں میں ایک اور گرڈ سٹیشن کی اشد ضرورت ہے پنجاب حکومت جگہ دے ہم فنڈ دینے کے لیے تیار ہیں ان خیالات کا اظہار سید جواد منصور ایسی ای واپڈا نے لودھراں ایکسین آفس میں لگائی جانے والی کھلی کچہری میں اظہار خیال کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ شاہدہ اسلام میڈیکل ہاسپیٹل کے اردگرد جگہ گرڈ اسٹیشن کے لیے انتہائی مناسب ہے اگر یہاں پر چار ایکڑ جگہ دے دی جائے تو نیا گرڈ سٹیشن بننے سے لودھراں کی عوام کا دیرینہ مطالبہ پورا ہوجائے گا اور ولٹیج کی کمی بھی دور ہو جائے گی۔
ایک گرڈ اسٹیشن پر تقریبا پندرہ سے 20 کروڑ روپے خرچ آتا ہے اگر آج گرڈ اسٹیشن نا بنایا گیا تو آنے والے سالوں میں بجلی کی کمی کو پورا کرنا ناممکن ہو جائے گا۔
لودھراں ضلع بننے کے بعد سے اب تک ایک گرڈ سٹیشن کام کر رہا ہے جبکہ بجلی کا استعمال بہت زیادہ حد تک بڑھ چکا ہےاس موقع پر کھلی کچہری میں پیش ہونے والے سائلین کے مسائل پر گفتگو کرتے ہوئے ایس ایس نے کہا کہ سائلین کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جاتے ہیں اور ان کا فالو اپ بھی لیا جاتا ہے متعلقہ ایکس ای این، ایس ڈی اوز و دیگر سٹاف درخواستوں پر کام کرتے ہیں۔
ہفتہ کے روز منعقد کی جانے والی کھلی کچہری میں کل 35 سائلین نے درخواستیں دیں جن پر ایس ای واپڈا بہاولپور سرکل نے موقع پر احکامات جاری کر دیئے۔

کھلی کچہری میں ایکسین واپڈا لودھراں سرکل عامر رشید بابر، ایس ڈی او اربن لودھراں منیر اختر، ایس ڈی او محسن نزیر دھنوٹ سرکل، ایس ڈی او واپڈا کہروڑ پکا سٹی فیاض خان بلوچ، میاں نذیر فوکل پرسن واپڈا افس لودھراں، چودھری شبیر گجر ایل ایس لودھراں، فلک شیر خان سابق ایس ڈی او سٹی لودھراں، شوکت لودہرا اور اس کے علاوہ سید صفدرحسین ایڈیشنل ڈائریکٹر مینٹیننس بھی موجود تھے۔

Leave a reply