لودھراں (نمائندہ باغی ٹی وی)احترام اساتذہ اور حقوق اساتذہ کے لئے آئینی حدود میں رہتے ہوئے آخری حد تک جائیں گے کرپٹ ٹاوٹ مافیا کے چنگل سے اپنے معزز اساتذہ کرام کو آزاد کرائیں گے مفاد پرست اور موسمی لیڈران کو اساتذہ برادری پہچان چکی ہے ہم بے لوث خدمت اساتذہ کے ذریعے اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے ان خیالات کا اظہار پنجاب ٹیچرز یونین کے ضلعی صدر رانا فاروق خاں نے ضلع بھر کی تمام تحصیلوں کے سینئر اور سرکردہ عہدیداروں سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے مجوزہ الیکشن میں حصہ لینے والے امیدواروں کے بارے میں کہا کہ ہمارا لیڈر ایسا ہونا چاہئے جو لیڈر بے لوث ہو افسران کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر ان کے حقوق کی بات کرے مخلص ہو بے لوث ہو اور چٹی دلالی سے پاک ورکر ہونا چاہئے جو کسی بھی سطح پر اساتذہ کا مالی اخلاقی اور معاشرتی استحصال نہ ہونے دے یاد رہے پنجاب ٹیچر یونین کے مجوزہ انتخابات کے لیے انتخابات کے لیے پی ٹی و ضلع ضلع لودھراں کی تینوں تحصیلوں کے عہدے داران اور سرکردہ اساتذہ کرام کا مشاورتی اجلاس گورنمنٹ پرائمری سکول لیاقت آباد میں منعقد ہوا جس میں پی ٹی یو کے سابقہ اور موجودہ عہدیداران کے علاوہ سینئر اساتذہ کرام نے نے بھرپور شرکت کی اور اپنی اور خطابات کئے اور اپنی تجاویز اور سفارشات پیش کی سرپرست اعلی پنجاب ٹیچر یونین چوہدری محمد ارشد نے اپنے خطاب میں کہا کہ عرصہ دراز سے ضلع بھر کے اساتذہ کرام اس بات کے متمنی تھے کہ لودھراں سے مقامی قیادت میسرآ ے جو ضلع بھر کے اساتذہ کے مسائل فوری حل کروائے ہم اللہ رب العزت کا شکر گزار ہیں رانا فاروق خان کی قیادت میں ایسی شخصیت میسر آئیں انہوں نے رانا محمد فاروق خان کی ضلعی صدارت کے طور پر نامزدگی کی اور اپنے بھرپور تعاون کا اعلان کیا سینئر ٹیچر چوہدری وارث علی نے اپنے خطاب میں کہا کہ رانا فاروق کی خدمات کو سلام پیش کرتے ہیں ان سے بہتر قیادت ضلع میں اب ممکن ہی نہیں ہم ان کی قیادت میں ضلع لودھراں کے اساتذہ کا وقار بحال ہوتا دیکھ رہے ہیں سابق ضلعی صدر پنجاب ٹیچرز یونین خان فیض علی خان رڈنے اپنے خطاب میں کہا کہ رانا فاروق خان جرات مند بے لوث اور ہر وقت میسر لیڈر ہیں جس نے اپنی شبانہ روز خدمات سے ہمیں مجبور کردیا ہے کہ ہم انہیں اپنا ضلعی صدر منتخب کریں انہوں نے ضلع بھر کے اساتذہ کرام سے اپیل کی کہ رانا فاروق خان ہمارے اتحاد کی علامت ہیں ان کا بھرپور ساتھ دیا جائے سینئر کالم نگار اور ہیڈماسٹر اور رفیق نے اپنے خطاب میں کہا کہ حقوق اساتذہ کے لئے بے لوث جدوجہد رانا فاروق کے خون میں شامل ہے ان کے بزرگوار بھی لودھراں کے اساتذہ کرام کے حقوق کے محافظ اور ان کے وقار کی بحالی کے علمبردار تھے جس کا پورا ضلع معترف ہے پنجاب ٹیچرز یونین کے عہدیدار رانا ریاض نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہم الیکشن میں ان نام نہاد لیڈروں کا محاسبہ کریں گے جنہوں نے اساتذہ کا ہمیشہ اپنے مفادات کے لئے سودا کیا موسمی لیڈروں کی اب پی ٹی یو میں ان کے لیے کوئی جگہ نہیں ہم رانا فاروق ان کو اپنا بھرپور تعاون بھی دلائیں گے اور انہیں جتوائیں گے رانا اسلام شاکر نے اپنے خطاب میں کہا کہ اساتذہ کرام کی موجودہ گریڈیشن کے لئے ہم نے رانا فاروق خان کی قیادت میں حکومت کی سختیوں کو جھیلا اور ہمارے اس لیڈر نے ثابت قدمی کا مظاہرہ کیا اور آج اساتذہ کرام اپ گریڈیشن انجوائے کر رہے ہیں شیخ قمر مشتاق نے اپنے خطاب میں کہا آج ضلع لودھراں کے اساتذہ کرام جو آزادی ترقی اور انتظامیہ کا تعاون حاصل کر پا رہے ہیں وہ ضلعی صدر رانا فاروق خان کی مرہون منت ہیں عبدالرزاق ڈوگر نے اپنے خطاب میں کہا کہ رانا فاروق خان کی بے لوث جدوجہد اور ان کی بے خوف کی عادت میں آج اساتذہ کرام اپنے قانونی مراد حاصل کر رہے ہیں رانافاروق خان کی قیادت میں اپنے باقی ماندہ حقوق بھی بہت جلد حاصل کرلیں گے غلام فرید طور نے اپنے خطاب میں کہا کہ جنہوں نے ہمارے حقوق کا سودا کیا ہم ان مفاد پرست لیڈروں کو الیکشن میں الیکشن میں آوٹ کردیں گے اور ان کا بھرپور محاسبہ کریں گے اور رانا فاروق خان کو الیکشن میں بھرپور کامیابی دلوائی گے ملک اصف را نا ندیم نے اپنے خطاب میں اس امر پر خوشی کا اظہار کیا اور رانا فاروق خان اساتذہ کرام کی عزت اور وقار میں بھرپور اضافہ کیا اور ہماری آواز کو موثر طریقے سے پہنچایا اس مشاورتی اجلاس میں ملک بشیر اختر افضل بلوچ چوہدری سلیم راو عبدالروف ملک ظفر تبسم رانا فرخ شریف کے علاوہ دیگر سینئر رہنماوں نے بھی خطاب کیا اور مشاورتی اجلاس کے تمام شرکاءنے متفقہ طور پر رانا محمد فاروق خان کوضلعی صدارت کے لئے منتخب کیا اور ان کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے یہ اعلان کیا کہ پی ٹی آئی یو کے انتخابات میں رانا فاروق خان کو بھاری اکثریت سے کامیابی دلائیں جائے گی

لودھراں : ٹیچرز یونین کا اہم اجلاس
Shares: