لودھراں (نمائندہ باغی ٹی وی) "اسسٹنٹ کمشنر لودھراں کلیم یوسف کی کورونا ایس او پیز پر عمل نہ کرنے والوں کے خلاف کاروائیاں جاری، کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر چار کُھسہ شاپس ایک الیکٹرانک دوکان سیل”
اسسٹنٹ کمشنر کلیم یوسف ضلع کی دیگر دو تحصیلوں کہروڑپکا اور دنیاپور کو مات دیتے ہوئے لودھراں میں کورونا ایس اوپیز کی خلاف ورزیوں پر حکومتی ہدایات کی عملداری کروانے میں پیش پیش ھیں ۔ریلوے روڈ پر معائنے کے دوران کھسہ تیار کرنے والی تین دوکانوں سمیت مین بازار میں جوتیوں کی ایک دوکان اور جی ٹی روڈ پر ایک الیکٹرانک شاپ بھی ایس او پیز کی خلاف ورزی پر سیل کردی گئیں ۔ اسسٹنٹ کمشنر کلیم یوسف کا کہنا ھے کہ کورونا ایس اوپیز پر عمل دوکانداروں اور گاہکوں کی اپنی صحت اور جان کی حفاظت کیلئے اشد ضروری ھے ۔

حکومت کاروبار میں نرمی صرف اسی شرط پر دے رھی ھے کہ ایس اوپیز پر عملداری مکمل ھو مگر دوکاندار دانستہ ہر ہدایت کو پس پشت ڈال رھے ھیں جو ناقابل معافی ھے.

Shares: