لودھراں (نمائندہ باغی ٹی وی) ڈپٹی کمشنر راؤ امتیا زاحمد نے کہا ہے کہ 14اگست جشن یوم آزادی کشمیریوں سے یکجہتی کے طور پر ملی جوش و جذبہ سے منایا جائے اور گھر گھر آزادی کے جھنڈے لہرائے جائیں اور عمارات پر چراغاں کیا جائے۔
انہوں نے یہ با ت آج یہاں اپنے دفتر کے کمیٹی روم میں منعقدہ ایک اجلاس میں یوم جشن آزادی کے انتظامات کا جائزہ لیتے ہوئے کہی۔ انہوں نے مزید کہا کہ مارکیٹوں کے بہترین چراغاں کرنے پر انعامات بھی دیئے جائیں گے۔
اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو حمیرا ارشاد، تینوں تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنر ز تاجر تنظیموں کے نمائندہ افراد اور صدر متحدہ انجمن تاجران چوہدری محمد سلیم، چیئر مین حافظ منظور احمد، انجمن تاجران کے نمائندہ حافظ شیر محمد اعوان، حاجی سعید احمد، ضلع کونسل اور میونسپل کمیٹیوں کے افسران موجودتھے۔