لودہراں : آر پی او ملتان ریجن کی لودہراں آمد

لودہراں (نمائندہ باغی ٹی وی) ریجنل پولیس آفیسر ملتان وسیم احمد خاں کی جانب سے جاوید اسلام شہید پولیس لائن میں پولیس دربار کا انعقاد.

تفصیلات کے مطابق اس موقع پر ڈی پی او لودہراں ملک جمیل ظفر بھی ہمراہ تھے.ولیس دربار کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبول ﷺ سے کیا گیا.

ریجنل پولیس آفیسر وسیم احمد خاں نے پولیس دربار سے خطاب کیا.کمیونٹی پولسنگ وقت کی ضرورت ہے اور ہم نے مل کر اس کو فروغ دینا ہے.ہمارا مقصد اور عزم صرف اور صرف محنت، ایمانداری اور نیک نیتی کے ساتھ کام کرنا ہونا چاہیے.

تمام پولیس آفیسران باقاعدگی کے ساتھ مساجد میں کھلی کچہریاں لگائیں اور لوگوں کے مسائل کو حل کریں.کسی قسم کا ٹارچر سیل آپ کے علاقے میں نہیں ہونا چاہیے.کسی شخص کو غیر قانونی طور پر حراست میں نہیں رکھا جائے گا.کرائم کو کنٹرول کریں اور اپنے اختیارات سے ہرگز تجاوز نہ کریں.تمام پولیس آفیسران خوبصورت اور صاف ستھری وردی پہنے، یہ وردی ہمارا فخر ہے.

اگر کسی ملازم کو کوئی مسئلہ درپیش ہو وہ مجھے بتا سکتا ہے.محرم الحرام میں ملتان ریجن کے تمام آفیسران نے مثالی ڈیوٹی کی.تمام پولیس آفیسروں و ملازمین آپس میں رابطہ رکھیں تاکہ کمیونیکیشن گیپ کم کیا جا سکے.

Comments are closed.