لودہراں : انسداد ڈینگی پر واک

0
47

لودھراں (نمائندہ باغی ٹی وی) ڈپٹی کمشنر راؤ امتیاز احمد نے کہا ہے کہ ڈینگی کے حملے سے بچاؤ کے لئے ہر کنبے کا سر براہ احتیاطی اقدامات کرے اور حکومت پنجاب کی ہدایات پر مکمل عملدرآمد کرے۔

انہوں نے یہ بات آ ج یہاں انسداد ڈینگی واک کی قیادت کرتے ہوئے شر کاء واک سے خطاب کرتے ہوئے کی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ضلع لودھراں میں اللہ کے فضل سے اب تک کوئی کنفرم ڈینگی کیس نہیں ہے تاہم تمام شہری صفائی ستھرائی اور حفاظتی اقدامات کو یقینی بنائیں۔

واک ڈپٹی کمشنر آفس کے گیٹ سے شروع ہوئی اور غوثیہ چوک پر اختتام پذیر ہوئی۔شرکا ء نے ڈینگی سے بچاؤ کے احتیاطی اقدامات بارے بینرز اور کتبے اٹھا رکھے تھے واک میں سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر محمد اکرم، ڈاکٹر اللہ رکھا ڈی ایچ او، ڈاکٹر عامر بشیر ڈپٹی ڈی ایچ او، مسعود نبی واہلہ ڈسٹرکٹ منیجر پی آر ایس پی، ڈپٹی ڈائر یکٹر زراعت ظفر ملک، اسسٹنٹ ڈائر یکٹر پلانٹ پرو ٹیکشن سید مقبول شاہ، ڈی او لٹریسی شازیہ نورین، ڈی او ایجوکیشن اسلم قیصرانی، ڈپٹی ڈی ای او میاں شہباز احمد پرائیویٹ سکولز ایسو سی ایشن کے چیئر مین اے ڈی سہیل، سول سو سائٹی کے افراد عام شہری اور سرکاری محکموں کے اہلکاروں نے بھی شر کت کی۔

ڈپٹی کمشنر نے اختتام ِ واک پر مین روڈ پر آنے جانے والوں میں ڈینگی سے بچاؤ کے انسداد ی اور احتیاطی معلو ماتی پمفلٹس تقسیم کیئے۔

Leave a reply