لودھراں (نمائندہ باغی ٹی وی) ڈپٹی کمشنر راؤا متیاز احمد نے انسداد ڈینگی کے اقدامات کا جائزہ لیتے ہوئے ناقص کارکردگی پر میونسپل کمیٹی دنیا پور اور کہروڑپکا کے چیف آفیسر ز کو جواب طلبی کے نوٹس اور متعدد لیڈی ہیلتھ ورکرز کو ڈس پلیئر لیٹر جاری کرنے کی ہدایت کی ہے جبکہ محکمہ ماحولیات کی احسن کارکردگی پر انہیں تعریفی سرٹیفکیٹ جاری کرنے کو کہا ہے۔

انہوں نے یہ بات آج یہاں اپنے دفترکے کمیٹی روم میں روزانہ کی بنیاد پر ڈینگی کی روک تھام کیلئے محکمہ صحت اور دیگر معاون مانیٹرنگ کرنے والے محکموں کی کارکردگی کاجائز ہ لیتے ہوئے کہی۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو سید محمد عباس شاہ، اسسٹنٹ کمشنر ز، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر محمد اکرم چوہدری، ڈی ایچ او ڈاکٹر وسیم اقبال، ڈپٹی ڈی ایچ او عامر بشیر اور دیگر محکموں کے آفیسرز موجود تھے۔ انہوں نے مزیدکہاکہ پرانے ٹائروں کو ٹکڑے کر کے تلف کیا جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کینال ویو فیملی پارک کی جھیل میں بھی لاروا کش پونگ ڈالیں۔ اجلاس میں ڈاکٹر عامر بشیر نے بتایاکہ گذشتہ روز سرویلنس ٹیموں نے 130 جوہڑوں اور ابتک ایک لاکھ 85 ہزار سے زائد گھروں کی مانیٹرنگ کی جاچکی ہے۔ انہوں نے مزید بتایاکہ درباروں کی بھی خصوصی مانیٹرنگ جاری ہے۔

Shares: