لودہراں : انسداد ڈینگی کے خلاف مہم کیلئے اہم اجلاس

لودھراں (نمائندہ باغی ٹی وی) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل عبدالطیف خاں نے کہا ہے کہ ڈینگی کی پیدائش کے ہاٹ سپاٹ کی خصوصی مانیٹرنگ جاری رکھی جائے۔ انہوں نے یہ بات آج یہاں انسداد ڈینگی کی ضلعی کمیٹی کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔

اجلاس میں چیف ایگزیکٹیو آفیسر ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر محمد اکرم، ڈی ایچ او ڈاکٹر وسیم اقبال، ڈاکٹر عامر بشیر، فوکل پرسن راشد گجر اور دیگر افسران موجود تھے۔ انہوں نے مزیدکہا کہ کباڑیوں، پرانے ٹائرز کی دوکانوں اور سٹوروں کی خصوصی صفائی کرائی جائے۔ انہوں نے کہاکہ تمام سرکاری دفاتر میں انسداد ڈینگی کیلئے صفائی کو سو فیصد یقینی بنایا جائے-

Comments are closed.