لودہراں : انصاف کی فراہمی یقینی بنا رہے ہیں

لودہراں (نمائندہ باغی ٹی وی) لودہراں پولیس ” انصاف آپ کی دہلیز پر ” کے سلوگن پر عمل پیرا ہے، کھلی کچہریوں کا مقصدعوام اور پولیس کے درمیان حائل فاصلوں کو ختم کرنا ہے،

عوام کو جہاں جہاں پولیس کی ضرورت ہو گی پولیس کو اپنے ساتھ پائے گی ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ملک جمیل ظفر نے جامع مسجد غوثیہ مہرویہ میں منعقدہ کھلی کچہری میں کیا۔ چیف منسٹر پنجاب عثمان بزدار کے وژن کے مطابق اور آئی جی پنجاب کیپٹن ریٹائرڈ عارف نوازکی ہدایت پر عوام کی سہولت کے لئے دو مختلف مقامات پر کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا۔ کھلی کچہر ی جامع مسجد غویہ مہرویہ دھنوٹ میں لگائی گئی بعد ازاں تھانہ سٹی کہروڑپکا میں بھی کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا۔

اس موقع پرانہوں نے کہا آپ اپنے انفرادی مسائل کے ساتھ ساتھ اجتماعی مسائل سے بھی ہمیں آگاہ کر سکتے ہیں ہم ان مسائل کے حل کے لئے پوری کوشش کریں گے،ڈی پی او ملک جمیل ظفر نے کھلی کچہری میں شہریوں کے مسائل سننے کے بعد متعلقہ تھانہ کے ایس ایچ اوز کوعوام الناس کے مسائل فوری میرٹ پر حل کرنے کے احکامات دیئے۔ملک جمیل ظفرنے کہا کہ کھلی کچہری کا مقصد عوام کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنا اور عوام اور پولیس کے مابین فاصلے مٹانا ہے۔

پولیس صرف ایک فورس نہیں بلکہ یہ ایک سروس بھی ہے اور یہ پولیس کی ذمہ داری ہے کہ پولیس عوام کی جان،مال اور عزت کی حفاظت کرے۔ہم عوامی خادم ہیں ہمارا کام عوام کو انصاف مہیا کرنا ہے۔اس کے علاوہ ریجنل پولیس آفسیر ملتان وسیم احمد خاں کی ہدایت پرڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لودہراں ملک جمیل ظفر کی زیر نگرانی ضلع بھر کے ایس ڈی پی او ز اور ایس ایچ اوز نے اپنے اپنے تھانہ کے حدود میں مساجد میں کھلی کچہری کا انعقاد کیااور شہریوں کے مسائل سن کر ان کو فوری حل کروانے کی یقین دہانی کروائی۔

عوام پولیس کی دست و بازو ہے اور عوام علاقے میں جرائم کے سدباب کے حوالے سے پولیس کے ساتھ اپنا مکمل تعاون کریں۔

Comments are closed.