لودھراں (نمائندہ باغی ٹی وی) ریسکیو ٹیم کی بروقت کارروائی کنویں میں گری ھوئی گائے کو زندہ باہر نکال لیا
تفصیلات کے مطابق لودھراں بستی ملوک کے قریب بستی اوڈاں میں گائے 40 فٹ گہرے کنویں میں گر گئی جس کی اطلاع ریسکیو 1122 لودھراں کنٹرول کو موصول ہوئی اطلاع ملتے ھی ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور ایک گھنٹہ کے طویل ریسکیو آپریشن کے بعد گائے کو زندہ نکال لیا اہل علاقہ نے ریسکیو ٹیم کی کارکردگی کو سراہا۔۔۔