لودہراں : سپرینٹنڈنٹ جیل ٹریفک حادثے میں جاں بحق
لودہراں (نمائندہ باغی ٹی وی) قومی شاہراہ اشرف شوگر ملز بہاولپور کے قریب تیز رفتار کار ٹرک کے نیچے جا گھسی، میاں بیوی موقع پر جاں بحق ہوگئے
جاں بحق ہونے والوں کی شناخت ملک محبوب کے نام سے ہوئی ہے، متوفی ڈپٹی سپرینڈنٹ جیل لاہور تعینات تھا انکے ساتھ انکی اہلیہ بھی حادثہ میں جاں بحق ہوگئیں ـ
ریسکیو ٹیم نے نعشوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا