لودھراں (نمائندہ باغی ٹی وی) ڈپٹی کمشنر عمران قریشی نے ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال ڈاکٹر شوکت علی اعجاز کو ہدایت کی ہے کہ وہ علاج معالجہ کی سہولیات کی فراہمی کو اولین ترجیح دیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ آؤٹ ڈور مریضوں کو بھی ہر قسم کے ٹیسٹ کی سہو لیات دیں مریضوں اور لواحقین سے خندہ پیشانی سے پیش آئیں۔ انہوں نے یہ بات آج یہاں ڈی ایچ کیو ہسپتال کے اچانک دورے کے دوران کہی اس مو قع پر سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر چوہدری محمد اکرم، اسسٹنٹ کمشنر لودھراں کلیم یوسف بھی ا ن کے ہمراہ تھے۔
انہوں نے مزید کہا کہ صفائی ستھرائی کا خصوصی خیال رکھا جائے اور مریضوں کو ادویات کی سپلائی کو یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے ایم ایس کو ہدایت کی کہ آؤٹ ڈور میں رش کی صورت میں مزید کاؤنٹر کھولے جائیں۔ دریں اثناء ڈپٹی کمشنر نے ہیپاٹائٹس سنٹر کا بھی دورہ کیا اس موقع پر انچارج سنٹر ڈاکٹر نوید اقبال کھنڈ نے انہیں سنٹر سے دی جانے والی سہولیات بارے بریفنگ دی۔
ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ لوگوں میں ہیپا ٹائٹس کے علاج کے ساتھ ساتھ لوگوں کو اس مر ض سے بچاؤ اور احتیاطی تدابیر بارے آگاہ کیا جائے اور آگاہی لٹر یچر بھی سنٹر میں آنے والوں میں مسلسل تقسیم کیاجاتا رہے۔








