لودہراں : فوری کاروائی سے بیوہ دادرسی

لودھراں (نمائندہ باغی ٹی وی) یونین کونسل قریشی والاکی رہائشی پچپن سالہ بزرگ بیوہ خاتون نزیراں بی بی نے ڈی پی او ملک جمیل ظفر کو تحریری درخواست دی کہ اس کا شوہر ڈیڑھ سال پہلے فوت ہو گیا ہے، شوہر کی طرف سے دیئے گئے مکان پر رہائش پذیر تھی چند روز قبل مرحوم شوہر کے بھائیوں اور بھتیجوں نے مسلح ہوکر گھر پر دھاوا بول دیا اور قیمتی سامان اٹھانے لگے منع کرنے پر تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔

اور گھر سے زبردستی نکال دیا گیا ہے۔ ڈی پی او ملک جمیل ظفر نے فوراْ انکوئری ڈی ایس پی صدر سرکل ہمایوں افتخار کو مارک کی اور ہدایت کی کہ خود موقع پر جا کر حالات کو چیک کریں اور مظلوم کی دادرسی کریں۔ ڈی ایس پی ہمایوں افتخار نے خود موقع چیک کرتے ہوئے تمام حالات کو تسلی سے دیکھتے ہوئے بیوہ کے مکان پر کیا گیا زبردستی قبضہ ختم کرایا اور دوبارہ مکان بیوہ خاتون کے حوالے کیا۔ پولیس کے فوری اور بہترین کارکردگی دکھانے، بیوہ کو انصاف فراہم کرنے پر اہل علاقہ نے پولیس کو خراج تحسین پیش کیا۔

جب کے بیوہ متاثر خاتون نزیراں بی بی کا کہنا تھا کہ مرحوم شوہر کے بھتیجے اور بھائی زمین ہتھیانہ چاہتے ہیں ڈی ایس بی ہمایوں افتخار، ایس ایچ او قریشی والا نے فوری طور پر مکان واپس کرا دیا جس پر میں پولیس سے بہت زیادہ خوش ہوں۔

Comments are closed.