لودھراں (نمائندہ باغی ٹی وی) اڈا شہنال کے قریب ذہنی معذور شخص نے لکڑی کا کام کرنے والے مزدور کو تیز دھار آلہ سے قتل کرنے بعد پٹرول چھڑک کر آگ سے جلا دیا.اہل علاقہ کے مطابق قاتل مصطفی ایک ذہنی مریض ہے اور اکثر اوقات گھر کے کمرے میں ہی بند رہتا ہے جبکہ مقتول غلام فرید محنت مزدوری کی غرض سے گھر گھر جا کر چارپائیاں مرمت کرتا تھا –
ملزم نے اپنی والدہ کو بھی مقتول نوجوان کو بچانے کی کوشش میں زخمی کر دیا -قتل کی لرزہ خیز واردات کی اطلاع ملتے ہی پولیس تھانہ گیلے وال نے موقع پر پہنچ کر تفتیش شروع کردی ہے ۔ملزم موقع سے فرار ہونے میں کامیاب –