لودہراں (نمائندہ باغی ٹی وی) المناک حادثہ محکمہ صحت کو سوگوار کر گیا محکمہ صحت کے بنیادی مرکز صحت آدم واہن کے فیلڈ سٹاف کی گاڑی کو ڈسٹرکٹ ہسپتال ہیڈ کوارٹر لودہراں کے قریب ایکسیڈنٹ گاڑی میں فیلڈ سٹاف چوہدری محمد حسین سی ڈی سی سپروائزر دو ویکسینیٹرز عدیل اکرم اور عدنان یونس کے علاوہ سینٹری انسپکٹر حافظ گل محمد اور مرحوم کا بیٹا ذیشان ہمراہ تھے۔ ڈینگی سروے کی خاطر اپنے فرائص کی انجام دہی کو سر انجام دیتے ہوئے ڈسٹرکٹ ہسپتال ہیڈ کوارٹر آ رہے تھے کہ ڈائیوو بس نے پیچھے سے اچانک ٹکر ماری اور اس المناک حادثہ میں چوہدری محمد حسین موقع پر جاں بحق ہو گئے عدنان یونس و گل محمد کو کمر اور کچھ پیٹ میں تکلیف کیوجہ سے بہاولپور وکٹوریہ ہسپتال ریفر کر دیا گیا۔ گل محمد اور ذیشان کو بھی معمولی چوٹیں آئیں ہیں

لودہراں : محکمہ صحت کی گاڑی کا خطرناک حادثہ
Shares:







