لودھراں (نمائندہ باغی ٹی وی) ڈپٹی کمشنر عمران قریشی نے اے ڈی سی جی عبدالطیف خان کو ضلعی انتظامیہ کیلئے ضلعی میڈیا فوکل پرسن مقرر کیا ہے۔

وہ حکومت کی طرف سے عوامی فلاح کے منصوبوں کی کوریج، انتظامی امور بارے ضروری اطلاعات، میڈیا سے رابطہ کاری اور اخباری تراشوں کے ذریعے اُجاگر ہونے والے ضلع کے مسائل کا ازالہ کریں گے۔

Shares: