لودھراں پولیس (نمائندہ باغی ٹی وی) جائیداد کا لالچ یا ذہنی معذوری سے تنگ آکر حقیقی بھائ نے پانچ سال قبل آئی کام کے طالبعلم افضل کو زنجیروں میں جکڑ کر کمرے میں قید کردیا اور پھر پانچ سال تک وہی قید خانہ اس معصوم کا بیڈ روم، کچن، ڈائننگ اور باتھروم بن کر رہ گیا

کل شام صدر پولیس لودھراں کے اے ایس آئ استقار گجر نے ڈی پی او ملک جمیل ظفر کی ہدایت پر اس غریب مقید کو رہا کروایا اور جسم میں کیڑے پڑ چکے تھے اور تعفن سے وہاں کھڑا ہونا محال تھا، پولیس نے ہمسایوں کو اس بازیاب ہونے والے نوجوان کو نہلانے کیلئے کہا تو لوگ ناک پر کپڑا رکھ کر دور جا کھڑے ہوئے اور پھر ہمارے محافظوں نے ہی تمام تعفن، گندگی کی پرواہ کئے بغیر باوردی حالت میں ہی اس نوجوان کو نہلا دھلا کر صاف کپڑے پہنائے اپنے ہاتھوں سے میلی گند میں اٹی جوتیوں کو صاف کرکے نوجوان کو پہنایا اور علاج کیلئے بہاولپور ہسپتال داخل کرادیا

Shares: