قصور
کوٹ رادھاکشن خدمت میں عظمت ہے جس نے ایک شخص کی جان بچائی اس نے گویا پوری انسانیت کی جان بچائی
تفصیلات کے مطابق پوری دنیا بھر کی طرح کوٹ رادھا کشن میں بھی لاک ڈاون جاری ہے جسکی وجہ سے دیہاڑی دار طبقہ اور سفید پوش طبقہ جن کی گزر اوقات چند دن کی جمع پونجی خرچ کرنے کے بعد فاقہ کشی کا شکار ہو رہے ہیں ایسے میں اسلامی اقدار اخوت اور سخاوت کو سامنے رکھتے ہوئے شہر میں متعدد سیاسی سماجی مخیر حضرات آگے آ رہے ہیں جن میں الخدمت فاونڈیشن کے ملک شاھد منصور چوہدری ایواب خاورپروفیسر ذوالفقار و جمیلہ بیگم ٹرسٹ کے چوہدری ذکا الہی عوام دوست اتحاد کے چوہدری عثمان محمد اصغرمحمد ارسلان صادق مسلم لیگ (ن) کے روف نواب چوہدری داود شریف سہوترا کامران سجاد چوہدری محمد الیاس بھمبہ پی ٹی آئی کے چوہدری رضوان عزیز چوہدری عزیز الرحمان نیاز ڈوگر مہر محمد کاشف بسمہ اللہ سوسائٹی کے ملک محمد ارشاد شیخ محمد خالد اور دیگر جن کا نام تحریر میں نہ لا سکا انسانی بقاء کا وہ ابدی منشور لے کر کہ جس نے ایک انسان کی جان بچائی اس نے گویا پوری انسانیت کی جان بچائی آگے بڑھتے ہوئے اور عزت نفس کو مجروح کیے بغیر خدمت خلق کے جذبہ کو پروان چڑھاتے ہوئے بغیر کسی مذہبی سماجی سیاسی لسانی تفریق کے ان دیہاڑی دار اور سفید پوش افراد کی خوراک کی ضروریات کے لیے مخیر حضرات سے مل کر خدمات بہم پہنچا رہے ہیں جو کہ قابل قدر اور قابل تحسین اقدام ہے اسکے ساتھ اب حکومتی سطح پر بھی پاک آرمی کے جوان ایسے سفید پوش خاندانوں کو جو ہاتھ پھیلانے سے مرنے کو ترجیح دیتے ہیں راشن وغیرہ مہیا کر رہے ہیں

لوگوں کا جذبہ ایثار جاری
Shares:






